اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،صوبہ ہرمزگان کے گورنر ہاؤس کے ایک باخبر ذریعے کے مطابق آج شام دشمن کے تازہ حملوں میں صوبے کے بعض علاقوں، بالخصوص جزیرۂ قشم، کو نشانہ بنایا گیا، جہاں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق قشم میں نشانہ بنائے گئے تمام مقامات فوجی نوعیت کے تھے اور اب تک رہائشی یا تجارتی تنصیبات کو نقصان پہنچنے یا عام شہریوں کے زخمی یا شہید ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ضلع بندرلنگہ کے علاقے فارور میں ہرمزگان میں ہمراہ اول کے شعبۂ نگہداشت کے سربراہ نوح مہدوی اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جاں بحق ہوگئے، جبکہ ان کے دو ساتھی زخمی ہوئے ہیں اور انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حملوں کے تمام پہلوؤں اور ممکنہ نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور مزید معلومات دستیاب ہونے پر عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔ مقامی ذرائع نے بندرعباس میں بھی دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
آپ کا تبصرہ